وزیراعظم 278

وزیراعظم عمران خان کی ایف بی آر ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نومبرمیں گزشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ محصولات جمع ہوئیں، گزشتہ برس 5 ماہ کے مقابلے میں رواں برس 5 ماہ کی محصولات 37 فیصد زیادہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں