اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے آذر بائیجان کے قومی دن پر آزر بائیجان کے صدر اور عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگورنوکاراباغ مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کے لئے آزربائیجان کے ساتھ ہیں ،
آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنےمبارک باد پیغام میں کہا ہے کہ بہادری سے علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے پرآذربائیجان فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نگورنوکاراباغ مسئلے کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کے لئے آزربائیجان کے ساتھ ہیں ۔