وزیراعظم عمران خان 263

وزیراعظم عمران خان کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان کل جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے،

وزیراعظم عمران خان عالمی ادارے کو اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کیلئے زور دیں گے،

وزیراعظم پاکستان میں کورونا کے خلاف کو موثر حکمت عملی کو اجاگر کریں گے،خطاب میں وزیراعظم عمران خان غریب ممالک پر قرضوں سے متعلق اظہار خیال کریں گے،وزیراعظم عمران خان کے خطاب میں علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں