فواد چوہدری 177

وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا،فواد چودھری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، رپورٹس کے بعد وزیراعظم کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے بتایا کہ وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، ان رپورٹس کے بعد وزیر اعظم کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں