اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جو وعدے کئے وہ پورے ہو رہے ہیں، آئندہ دس سالوں میں دس نئے ڈیمز تعمیر کئے جا رہ ہیں، پانی ذخیرہ کرنے سے کسانوں کا فائدہ ہو گا۔
پیر کو وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وہ اقدامات کر رہے ہیں جو پچھلے حکمرانوں کو کرنے چاہیے تھے۔ ماضی میں پانی کو ذخیرہ کرنے کےلئے کوئی کام نہیں کیا گیا جبکہ موجودہ حکومت اگلے دس سالوں میں دس نئے ڈیمز بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے ڈیمز بننے سے کسانوں کو بہت فائدہ ہو گا، وزیراعظم نے جو وعدے کئے وہ تمام پورے ہو رہے ہیں۔ انہوںن ے کہا کہ پچاس سالوں میں جو ڈیمز بننے چاہیے تھے وہ نہیں بنے جبکہ وزیراعظم نے اس دہائی کو ڈیمز کی دہائی کا نام دیا ہے، تحریک انصاف حکومت اداروں کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کر رہی ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب محسن لغاری نے کہا کہ ہم نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی اور کسی کے حق کا پانی نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو پانی کی 22فیصد اور سندھ کو 17فیصد کی کمی ہے اور اس معاملے پر تحقیقات کےلئے ارسا سے مطالبہ کیا ہے، ارسا سندھ کے ممبر نے پنجاب کے بیراجز کا معائنہ کیا اور ممبر سندھ کو بھی پنجاب میں کہیں گڑ بڑ نظر نہیں آئی