وزیراعظم عمران خان 198

وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ اپنا دورہ برطانیہ ملتوی کردیا

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم نے ملک کی داخلی، سیاسی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر ازخود برطانیہ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کی تکمیل کو خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث وہ آئندہ ماہ برطانیہ کے دورے پر نہیں جائیں گے تاہم رواں سال کے آخر تک وزیراعظم کا دورہ برطانیہ شیڈول ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کو دورے کی دعوت حال ہی میں برطانوی ہم منصب بورس جانسن نے دی تھی جب کہ انہیں آئندہ ماہ ہونے والی پاک انگلینڈ سیریز کا پہلا میچ دیکھنے کے لیے بھی مدعو کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں