اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ پراجیکٹ پررکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی ،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیرہاﺅسنگ پنجاب محمود الرشید نے ملاقات کی ، میاں محمودالرشیدنے وزیراعظم کوبلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جارہا ہے، نظریاتی کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا موقع دیاجائے گا۔میاں محمودالرشید نے وزیراعظم کو پنجاب میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ پراجیکٹ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا پنجاب میں ہاﺅسنگ پالیسیاں اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے مرتب کیں، بلڈرز،ڈویلپرزکوریلیف کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
محمودالرشید کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہا ﺅسنگ پراجیکٹ کو ویژن کے مطابق آگے بڑھایا جا رہا ہے، ہاﺅسنگ اینڈ ٹاﺅن پلاننگ ایجنسی پراجیکٹ کے آغاز کے لیے سرگرم عمل ہے۔وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو نیا پاکستان ہاﺅسنگ پراجیکٹ پررکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی۔