وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا شیشپر گلیشئر سے ہونی والی تباہی پر ہنگامی اقدامات کا حکم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے شیشپر گلیشئر سے ہونی والی تباہی پر ہنگامی اقدامات کا حکم دیا،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت اور شہریوں کے محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے،وزیراعظم شہبازشریف نے متاثرہ علاقوں میں خوراک ،ادویات اور ضروری ہنگامی سامان پہنچانے کا حکم دیا،وزیراعظم نے وفاقی اداروں کو گلگت بلتستان کی حکومت کی بھر پور معاونت کا حکم دیا،وزیراعظم شہباز شریف نے نقصانات اور متاثرہ عوام کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی،زرعی اور پینے کے پانی کے نظام کی تباہی اور دو بجلی گھر متاثر ہونے کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کی

وزیراعظم شہباز شریف 700اور ڈھائی سو میگاواٹ بجلی گھروں کی جنگی بنیادوں پر بحال کا حکم دیدیا وزیراعظم کے حکم کے مطابق بجلی گھروں کی بحالی ومرمت پر اخراجات وفاقی حکومت ادا کریگی وزیراعظم کو شاہراہ قراقرم کو پہنچنے والے نقصان کا بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ متاثرہ عوام کی بھر پور ہنگامی امداد اور بحالی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے نقصانا ت پر ہمدردی اور افسوس کا اظہا رکیا ہے ۔