وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکہ اور برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم محمدشہباز شریف امریکہ اور برطانیہ کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف لندن سے اسلام آباد واپس پہنچ گئے، انہوں نے نیویارک سے واپسی پر لندن میں 3 روز قیام کیا تھا۔

وزیراعظم نے دورہ امریکہ میں یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کیا اور اسرائیلی جارحیت پر دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ میں عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ وزیراعطم کے دورے کے دوران ہی آئی ایم ایف نے قرض پروگرام منظور کیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے برطانوی ہم منصب سمیت کئی اہم شخصیات سے بھی ملاقات کی تھی۔لندن میں اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے ایجوئر روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر قیام کیا اور سینئر صحافیوں سے ملاقات بھی کی۔