شہباز شریف 17

وزیراعظم سے چیئر پرسن بی آئی ایس پی کی ملاقات، رمضان پیکج کے تحت مستحقین کی امداد میں پیش رفت سے آگاہ کیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بے نظیر انکم سپورٹ کی چیئرپرسن سینیٹر ڈاکٹر روبینہ خالد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سینٹر روبینہ خالد نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے آگاہ کیا اور رمضان پیکج کے تحت مستحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم کے حوالے سے پیشرفت کے بارے میں بھی بتایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں