شہباز شریف 55

وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، مشرق وسطی پر اعتماد میں لیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں وزیراعظم سے ملاقات کی، وفد میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی کو افغانستان، ایران اور مشرق وسطیٰ و خلیج کے موجودہ حالات پر ان کیمرہ بریفنگ دی گئی، وفد کو پاکستان کی سفارتی کوششوں اور اقدامات پر بھی اعتماد میں لیا گیا۔

اس موقع پر وفد کو ایران اور خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔

ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ مملکت طلال چودھری بھی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں