فواد چوہدری 172

وزیراعظم آفس کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہونا ایجنسیز کی ناکامی ہے،فواد چوہدری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم آفس کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش ہونے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم آفس کا ڈیٹا جس طرح ڈارک ویب پرفروخت کے لیے پیش ہوا یہ سائبر سکیورٹی کےحالات بتاتا ہے، یہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں خصوصا آئی بی کی بہت بڑی ناکامی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ ظاہر ہے سیاسی کے علاوہ سکیورٹی معاملات اور خارجہ امور پر بھی گفتگو اب سب کے ہاتھ میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں