رینکنگ

ورلڈینگ یونیورسٹی رینکنگ 2020ء میں سرگودہا یونیورسٹی کو+401کادرجہ دیا:وائس چانسلر

سرگودہا (رپورٹنگ آن لائن)ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جاری کردہ ورلڈینگ یونیورسٹی رینکنگ 2020ء میں سرگودہا یونیورسٹی کو+401کادرجہ دیاگیا ہے۔

پاکستان کی صرف 8یونیورسٹیاں اس درجہ بندی میں اپنی جگہ بناسکیں۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو)لاہور نے بھی یہی پوائنٹس سکور کئے ،

جبکہ کوہسار یونیورسٹی اسلام آباد 200-151اور ایل یو ایم ایس اور نسٹ یونیورسٹی 300-251نمبرز پر رہا۔

اس سے قبل بھی ٹائمز ہائیرایجوکیشن نے سرگودہا یونیورسٹی کوایشیاء میں +401یونیورسٹی ،

اُبھرتی ہوئی معیشتوں میں +500یونیورسٹی ،ایس جی ڈی پر اثر انداز کرنے کے معاملے میں +600یونیورسٹی

جبکہ دنیا میں +1000یونیورسٹی کی حثیت میں درجہ بندی میں کیاتھا۔

اس کے علاوہ سرگودہا یونیورسٹی کو2019ء اور2020ء کے لیے کیو ایس یونیورسٹی رینکنگ میں 450-401ایشین یونیورسٹی کادرجہ بھی شامل تھا۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا ڈاکٹر اشتیاق احمدنے کہا کہ اس عظیم کامیابی کا سہرا ہماری پیداواری فیکلٹی اور موثر عملہ کوجاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب ملکر ترقیاتی اصلاحات کے اس عمل کو مزید تیز تر کرتے ہوئے،

یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلیمی پروفائل کومزید فروغ دیں گے۔