لاہور (رپورٹنگ آن لائن )ورلڈکپ 1992 کی شاندار فتح کی 29ویں سالگرہ کا جشن منایا گیا ۔ اس موقع پر پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرز ورلڈکپ سے جڑی اپنی بچپن کی یادیں تازہ کرنے لگے۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہاکہ ان دنوں ایف ایس سی میں پڑھتا تھا، یہ فتح پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے ٹائم زون کی وجہ سے ورلڈکپ کے میچز دیکھنے کے لیے صبح جلدی اٹھتے تھے۔ بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہاک ہمیں اس وقت چھٹی یا ساتویں جماعت کا طالب علم تھا، ورلڈکپ 1992 کے فائنل کی ایک ایک گیند آج بھی یاد ہے۔ محمد حفیظ نے کہاکہ یہ تاریخی فتح ہمیشہ تمام پاکستانیوں کے لیے ایک قابل فخر لمحہ رہے گی۔ ند ڈار نے کہاکہ پاکستان کے ورلڈ چمپئن بننے پر ہمارے گھر میں جتنی خوشی منائی گئی وہ آج بھی یاد ہے۔ سرفراز احمد نے کہاکہ ورلڈ کپ کی فتح کے بعد ہی کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔