مرونل ٹھاکر 17

والدین کے ذہن میں میری شادی کی شہنائیاں بج رہی ہیں، مرونل ٹھاکر

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)بھارتی اداکارہ مرونل ٹھاکر نے کہاہے کہ والدین کے ذہن میں میری شادی کی شہنائیاں بج رہی ہیں۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میرے گھر میں اب شادی اور سیٹل ہونے کے بارے میں بات چیت اکثر ہونے لگی ہے۔مرونل ٹھاکر نے کہاکہ والدین کے ذہن میں ہمیشہ میری شادی کی شہنائیاں بجتی رہتی ہیں لیکن یہ میرے لیے ایک خواب جیسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات ہی والد کے ساتھ میری گفتگو ہوئی تو وہ کہنے لگے اب تمہیں زندگی میں سیٹل ہوجانا چاہیے۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے مذاق میں والد کو مشورہ دیا کہ وہ خود ہی کوئی رشتہ تلاش کریں، میں نے کہا کہ آپ اپنی بہن کو فون کرکے کیوں نہیں پوچھتے کہ کیا ان کی نظر میں کوئی اچھا لڑکا ہے؟۔مرونل ٹھاکر نے بتایاکہ والد کہنے لگے لڑکا ہے کہاں؟ پھر میں نے کہا کہ یہی تو میں کہہ رہی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں