افسر ول لوئس 25

واشنگٹن پوسٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر ول لوئس اچانک مستعفی

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)واشنگٹن پوسٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر ول لوئس اچانک مستعفی ہوگئے،وہ واشنگٹن پوسٹ کے پبلشر بھی تھے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ول لوئس نے اپنے بیان میں کہا کہ اچھے مستقبل کیلئے میرے دور میں مشکل فیصلے لینا پڑے اور وہ اخبار کے مالک جیف بزوس کے شکر گزار ہیں، ان سے بہتر اس اخبار کا مالک نہیں ہوسکتا۔

واشنگٹن پوسٹ نے چند ہی روز پہلے 300سے زائدصحافیوں کی نوکری ختم کی تھی۔لوئس کو اخبارکی قسمت بدلنے میں ناکام تصور کرنے والے صحافی ان کے استعفے پر جشن منا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں