مظفر آباد(رپورٹنگ آن لائن)وادی نیلم آٹھ مقام کے نواحی گاﺅں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،
تفصیلات کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی بھی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نیلم کےحکام نے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت کلو زوجہ سراج دین، نعیم ولد سراج دین، نورین دختر سراج دین کے نام سے ہوئی ہے،
زخمی افراد کی شناخت سراج دین اور روبینہ زخمی کے نام سے ہوئی ہے، آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ صبح تین بجے کے قریب پیش آیا، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو فوری ڈی ایچ کیو اسپتال آٹھ مقام منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد دی جا رہی ہے۔