عاقب جاوید 54

وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں عاقب جاوید کو ملنے کا امکان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق زمبابوے اور آئندہ سیریز میں عاقب جاوید کو ذمے داریاں دینے پر غور کیا جارہا ہے۔وائٹ بال ہیڈ کوچ کے حوالے سے فیصلہ جلد متوقع ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اب ملکی کوچ کو مستقل ذمے داری دے گا۔

دورہ آسٹریلیا سے قبل گیری کرسٹن نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا۔پاکستان نے 24 نومبر سے 5 دسمبر تک زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنی ہے۔پاکستان ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کھیلے گی جس میں سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں