شہباز گل

ن لیگ کے جھوٹ اتنے پتلے ہیں کہ میڈیا کو ان کے فرانزک کرنے پڑرہے ہیں، شہباز گل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ کے جھوٹ اتنے پتلے ہیں کہ میڈیا کو ان کے فرانزک کرنے پڑرہے ہیں، اشتہارات روکنے کا معاملہ میڈیا کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہے،ٹیکس دینے والوں کا پیسہ صحافیوں کے استحصال کے لیے استعمال ہوا ہے، اس معاملے میں ضمیر خریدا اور بیچا گیا ہے،

تمام چینلز پاکستان کے ہیں لیکن ن لیگ کے دور میں اربوں روپے صرف پسندیدہ چینلز کو دئیے گئے، جس کمرے میں بیٹھ کر مریم نواز میڈیا کے خلاف احکامات دیا کرتی تھیں اس کمرے میں اب وزیراعظم کے پورٹل کا دفتر ہے اور وزیراعظم عوامی فلاح کے لیے احکامات جاری کرتے ہیں۔

جمعہ کو نجی ٹی وی پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ معاون خصوصی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما جھوٹے لوگ ہیں اورغلط بیانی سے کام لیتے ہیں۔ میڈیا کو چاہئے کہ ان کو عوام کے سامنے آشکار کریں اور آئندہ ان کی ضمانتیں ضبط کریں،یہ اس قابل نہیں تھے جہاں اب پہنچے ہیں۔ ن لیگ ہر اس آوازکودبانا چاہتی ہے جوان کی کرپشن کو اجاگر کرتی ہے۔

شہبازگل نے کہا کہ ن لیگ والے لوگوں کی ویڈیوزبناتے ہیں اور پھران کو بلیک میل کرتے ہیں جبکہ مریم نواز کو صرف جھوٹ بولنے کےلئے رکھا گیا ہے