نیپرا 91

نیپرا نے3ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 46پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا

اسلام آباد/لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا)نے 3ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 46پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا، بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

اس اقدام سے صارفین پر 15ارب 45کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی صارفین کو 3ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔نیپرا کے مطابق بجلی صارفین سے اپریل، مئی، جون کے بلوں میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی، بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے کا اطلاق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں