سیاست دان 8

نیپال میں ریپر سے سیاست دان بننے والے بالِندرا شاہ ملک کے نئے وزیرِ اعظم بن گئے

کھٹمنڈو (رپورٹنگ آن لائن)نیپال میں ریپر سے سیاست دان بننے والے 35 سالہ بالِندرا شاہ ملک کے نئے وزیرِ اعظم بن گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ بالندرا شاہ نے بدعنوانی کے خلاف عوامی احتجاج کے بعد ہونے والے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم کو شکست دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالِندرا شاہ نے گزشتہ روز نیپال کے وزیرِ اعظم کے طور پر حلف اٹھایا، وہ ہمالیائی قوم میں اس عہدے پر فائز ہونے والے سب سے کم عمر منتخب رہنما بھی بن گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالِندرا شاہ نے سول انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے، انہوں نے پہلی بار نیپال میں انڈر گرانڈ ہپ ہاپ میوزک کے ذریعے قومی سطح پر شہرت حاصل کی۔انہوں نے ایسے گانے ریلیز کیے جو بدعنوانی اور عدم مساوات کے خلاف تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالِندرا شاہ نے سابق وزیرِ اعظم اور تجربہ کار رہنما کے پی شرما اولی کو ان کے اپنے ہی حلقے میں شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں