جو بائیڈن 61

نیو اولینز اور لاس ویگاس واقعات کے ممکنہ تعلق کی تحقیقات جاری ہیں ، امریکی صدر

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن )امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے سامنے ٹیسلا سائبر ٹرک دھماکے اور نیو اولینز میں مجمع پر گاڑی چڑھانے کے واقعات میں کوئی تعلق تو نہیں ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ ابھی تک اس حوالے سے بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیو اولینز میں مشتبہ حملہ آور داعش تنظیم کی سوچ کا حامل تھا۔بائیڈن کے مطابق ایف بی آئی نے انھیں بتایا کہ حملہ آور شمس الدین جبار نے حملے سے چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر چند وڈیو کلپ پوسٹ کیے تھے جن سے واضح ہوتا ہے کہ اس نے الدولہ الاسلامیہ تنظیم (داعش)کے خیالات اپنا لیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں