دفتر خارجہ 253

نیویارک میں قونصل جنرل پاکستان متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)امریکہ میں پاکستانی نژاد امریکی طالبہ پر تیزاب پھینکنے کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ نیویارک میں قونصل جنرل پاکستان متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی پیش کش کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ نیو یارک کی مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لئے 12 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق واقعہ کی وجوہات کیلئے تحقیقات کی تکمیل کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں