عاقب جاوید 174

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا واپس جانا مجھے ایک مذاق لگ رہا ہے، عاقب جاوید

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا واپس جانا مجھے ایک مذاق لگ رہا ہے۔ایک انٹرویومیں عاقب جاوید نے کہا کہ پی ایس ایل میں آنیوالے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کی سیکیورٹی کی تعریف کرتے ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ سمجھ میں نہیں آرہا کھلاڑیوں کو کیا تھریٹ ملیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وائٹ کا سیکیورٹی تھریٹس شیئر نہ کرنے کا بیان بھی مذاق ہی لگ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں