کرس گیل 210

نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر کرس گیل پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگئے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگئے اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور کرس گیل نے کہا ہے کہ وہ پاکستان جارہے ہیں، ان کے ساتھ کون آرہا ہے؟۔

کرس گیل کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ان کے بیان کا پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ اصل چیمپئن تو آپ ہیں جبکہ شاداب خان نے کہاکہ آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں