عظمی بخاری 199

نیوزی لینڈ ٹیم کی جانب سے میچ کھیلنے سے انکار ،وزیراعظم اور شیخ چلی وزیر داخلہ کو ڈوب مرنا چاہیے ‘عظمی بخاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کرکٹر وزیراعظم اور شیخ چلی وزیر داخلہ کو ڈوب مرنا چاہیے،ریلوکٹوں کا طعنہ دینے والے آج کسی کو منہ دیکھانے کے لائق نہیں رہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ نوازشریف نے مشکل ترین حالات میں لاہور جیسے شہر میں کرکٹ میچ کرائے ۔اس وقت پورے ملک میں دہشتگردی اپنے عروج پر تھی ۔لیکن الحمد اللہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے لاہور اور راولپنڈی میں میچز کرائے۔فیاض چوہان کے شہر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔پرچی وزیر کو ابھی بھی مریم نواز اور شہبازشریف کی فکر پڑی ہیں۔شیخ رشید اگر اپوزیشن کے لوگوں کی پکڑ دھکڑ پر توجہ دینے کی بجائے اپنے اصل کام پر توجہ دینے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں