نیوزی لینڈ 183

نیوزی لینڈ نے پاکستان کوسہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کی دعوت دے دی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کی دعوت دے دی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کو ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز کی باقاعدہ دعوت موصول ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش اور پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی ہے تاہم پی سی بی نے نیوزی لینڈ کو اب تک جواب نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے شیڈول دیکھ کرنیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو جواب دیا جائیگا۔ذرائع نے بتایا کہ سہ فریقی سیریز رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل کھیلنے کے امکانات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں