قومی ٹی ٹوئنٹی 125

نیوزی لینڈ سیریز منسوخی کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نیوزی لینڈ سیریز منسوخی کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ ملتان سے پنڈی منتقل کردیا گیا، ٹورنامنٹ 23 ستمبر سے شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے ،ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا۔

واضح رہے کہ دو دن قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے میچ شروع ہونے سے کچھ ہی دیر قبل دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں