ویلنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن)نیوزی لینڈ میں انیس ستمبر کے لیے طے شدہ پارلیمانی انتخابات کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے
کے بعد چار ہفتوں کے لیے مؤخر کر دیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ اس
تاخیر کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں کو یہ موقع فراہم کرنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کے باوجود محفوظ طریقے سے اپنی انتخابی مہم مکمل کر سکیں۔
ساتھ ہی اس وبا کے باوجود اس تاخیر سے ملکی الیکشن کمیشن کو بھی قومی الیکشن کی تیاری کے لیے مزید وقت مل جائے گا۔ نیوزی لینڈ میں
سو دنوں سے زائد کے وقفے کے بعد گزشتہ منگل کے روز ملک میں پہلی بار عام شہریوں
میں کورونا وائرس انفیکشن کے نئے واقعات رجسٹر کیے گئے تھے۔









