لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے پی آئی این ایس میں 15 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے جن میں لانڈری مینجر، ٹیکنیشنز، اے سی مکینک، الیکٹریشن اور پلمبر شامل ہیں۔
پروفیسر خالد محمود کا کہنا تھا کہ امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں جو 16اپریل تک وصول کی جائیں گی جبکہ انٹرویو کا آغاز 10مئی سے شروع ہو کر 13مئی تک جاری رہے گا، میرٹ پر پورا اترنے والے امیدوارکنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کئے جائیں گے،پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ نئے ملازمین کی تقرری سے مریضوں کے علاج معالجہ کا معیار مزید بلند ہو گا۔







