نیتن یاہو ،اہلیہ 24

نیتن یاہو ،اہلیہ چوری کے جنون میں مبتلا ،ہوٹلوں سے تولیے اورتحائف غائب ہوتے دیکھے،سابق سیکیورٹی سربراہ

مقبوضہ بیت المقدس(رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم کی سکیورٹی ٹیم کے سابق سربراہ ایمی درور نے انکشاف کیاہے کہ نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ چوری کے جنون میں مبتلا ہیں،خود ہوٹلوں سے تولیے اور ریاست کی ملکیت والے تحائف غائب ہوتے دیکھے،حالیہ برسوں میں سارہ نیتن یاہو گھر میں طاقت کا اصل مرکز بن چکی ہیں،

نیتن یاہوبیوی اور بیٹے کے غصے سے بچنے کیلئے خود کو کمرے میں بند کر لیتے تھے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ایک پوڈکاسٹ میں نیتن یاہو خاندان کے حوالے سابق سکیورٹی چیف نے بتایا کہ بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو نے اپنے والد پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد اسے امریکا کے شہر میامی منتقل ہونے پر مجبور کیا گیا، یہ حملہ اس نوعیت کا تھا کہ سکیورٹی کو مداخلت کرنا پڑی۔ایمی درور نے بنیامین نیتن یاہو کی اخلاقیات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ ریستورانوں میں بل ادا نہیں کرتے تھے اور اخراجات اپنے عملے یا محافظوں پر ڈال دیتے تھے، نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو چوری کے جنون میں مبتلا ہیں، خود ہوٹلوں سے تولیے اور ریاست کی ملکیت والے تحائف غائب ہوتے دیکھے۔

ایمی درور کے مطابق حالیہ برسوں میں سارہ نیتن یاہو گھر میں طاقت کا اصل مرکز بن چکی ہیں، انہوں نے ہی بنیامین نیتن یاہو کو عدالتی تصفیے سے روکا تاکہ وہ با اثر عہدے پر برقرار رہ سکیں کیونکہ وہ اپنے بیٹے یائر کو اپنے والد کا جانشین بنتا دیکھنا چاہتی ہیں۔سابق سکیورٹی چیف کے مطابق بنیامین نیتن یاہو اکثر اپنی بیوی اور بیٹے کے غصے سے بچنے کیلئے خود کو کمرے میں بند کر لیتے تھے۔ایمی درور نے خواہش ظاہر کی کہ بنیامین نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر جیل بھیجا جائے، کیونکہ وزیر اعظم نے سیاسی مفادات کے لیے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو ناکام بنایا اور تحائف وصول کر کے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں