نیب 310

نیب نے وزارت خارجہ کے سابق افسر کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے وزارت خارجہ کے سابق افسر طفیل قاضی کو گرفتار کر لیا۔نیب ذرائع کے مطابق طفیل قاضی بلغاریہ میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات رہے ہیں جہاں ملزم نے سفارت خانے میں بطور اکاوَنٹینٹ سرکاری فنڈ کو نقصان پہنچایا۔نیب کے مطابق ملزم 2013 سے 2018 تک صوفیہ بلغاریہ میں تعینات رہا۔

دو روز قبل نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا جس میں انہیں 12 اگست کو نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔ذرائع کے مطابق نوٹس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نجی ہوٹل کو ایل 2 لائسنس جاری کرنے سے متعلق بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی ٹیم وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ذرائع کے مطابق نیب کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شراب کا لائسنس جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں