نیب 300

نیب نے وزارت خارجہ کی جانب سے نواز شریف کو بھجوائے جانے والے نوٹس سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر دی

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن )نیب نے وزارت خارجہ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھجوائے جانے والے نوٹس سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر دی۔ احتساب عدالت کے جج اسد علی نے غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی ۔

نیب پراسکیوٹر حارث علی قریشی نے رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ وزرات خارجہ نے ناقابل ورانٹ گرفتاری نواز شریف کی رہائشگاہ بھیج دئیے ہیں ، وزرات خارجہ نے نواز شریف کی بیرون ملک رہائشگاہ عدالتی نوٹس بھجوایا۔وزارت خارجہ نے عدالتی نوٹس پاکستانی ہائی کمشنر لندن کے ذریعے بیرون ملک بھجوایا۔

عدالت نے استفسار کیا کیا عدالتی ورانٹ کا نوٹس نواز شریف نے وصول کیا ہے؟۔پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ وزرات خارجہ نے نواز شریف کے نوٹس موصول کروانے سے متعلق تصدیق نہیں کی۔وزرات خارجہ نے ہائی کمشن لندن کے ذریعے نوٹس ان کی رہائشگاہ بھیجا ہے۔

نیب کی جانب نوٹسز کی تعمیل سے متعلق مہلت طلب کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئندہ پیشی پر جواب جمع کروا دئیے جائیں گے ۔عدالت نے نیب کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سماعت یکم اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی ۔عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی ہمایوں فیض کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں