شاہدخاقان عباسی 165

نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)قومی احتساب بیور (نیب)نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ شاہد خاقان عباسی وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ نیب شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔ نیب کی طرف سے درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت نے نیب کی ریفرنس والپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں