رانا ثنا کی ضمانت 181

نیب نے رانا ثنا کی ضمانت منظوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا، پراسیکیوشن ٹیم نے اپیل تیار کرلی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) نیب لاہور نے لیگی رہنما رانا ثنا کی ضمانت کی منظوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا، پراسیکیوشن ٹیم نے اپیل تیار کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں رانا ثنااللہ کی عبوری ضمانت کنفرم کی تھی تاہم نیب نے اب اپیل کے ذریعے سپریم کورٹ سے ضمانت منسوخ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے رانا ثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل تیار کر لی ہے، نیب نے اپنی اپیل میں رانا ثنااللہ کو فریق بنایا ہے۔

اپیل میں مقف اختیار کیا جائے گا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس لیگی رہنما کی ضمانت کنفرم کی، رانا ثنااللہ کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے لہذا سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ کا ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں