اعظم نذیر تارڑ 46

نیب نے جو ریکوری کی وہ اربوں نہیں کھربوں میں ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نیب نے جو ریکوری کی وہ اربوں نہیں کھربوں میں ہے۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ واگزار کی گئی اراضی مختلف لوگوں کے پاس تھی، نیب آزاد ادارہ ہے، اس میں بہتری حکومت نہیں لاتی اس کا اپنا میکنزم ہے۔انہوںنے کہاکہ نیب نے اپنے میکنزم کے تحت بہتری لانی ہے، نیب کو غیر سیاسی بنایا گیا ہے، نیب کو ماضی میں سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں یہ بات کافی پیچھے ہوگئی، نیب کا اصل کام سرکاری پیسے کی ریکوری تھی، تو اس پر زیادہ توجہ دی گئی۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پلی بارگین میں ملزم کہتا ہے چیزیں واپس دیتا ہوں تو اسے سزا نہیں ہوتی ہے لیکن وہ نااہل ہو جاتا ہے، پلی بارگین میں چیزیں واپسی پر سزا تو نہیں ہوتی ہے لیکن ملزم نااہل ہو جاتا ہے، حکومت نیب کو ڈکٹیٹ نہیں کرتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں