نیر حسین بخاری 18

نیئر حسین بخاری کی نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کومبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نیئر حسین بخاری نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کومبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے نومنتخب ارکان آذادی صحافت اور صحافیوں کو درپیش مسائل پر بھرپور توجہ دینگے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عبدالرزاق سیال صدر اورسیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

انہوںنے فنانس سیکرٹری عابد عباسی اوراحتشام الحق کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔نائب صدور سحر قریشی ،عثمان خان اوربشیر چوہدری کو بھیانہوںنے مبارکباد دی ۔ انہوںنے شیراز گردیزی کوسینئر جوائنٹ سیکرٹری شکیلہ جلیل عون شیرازی اور جاوید بھاگٹ کو مبارکباد دی پیش کی اور کہاکہ امید ہے نومنتخب ارکان آذادی صحافت اور صحافیوں کو درپیش مسائل پر بھرپور توجہ دینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں