محسن نقوی

نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے آج لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ کیا اور مراکہ کے قریب پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا-وزیر اعلی محسن نقوی نے ارتھ ورک کا معائنہ کیا اور پراجیکٹ کی الائنمنٹ کا جائزہ لیا اور پراجیکٹ پر جاری کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا-

وزیراعلی محسن نقوی نے پراجیکٹ کی مقررہ مدت میں تکمیل کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں اور کہا کہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی۔12 سال کے طویل عرصے کے بعد اس منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے –

ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹریفک کا لوڈ کم ہو گا اور لاہور کی ٹریفک بہترین طریقے سے ریگولیٹ ہو گی -سیکرپرٹری تعمیرات و مواصلات اور ایف ڈبلیو او کے حکام نے وزیراعلی محسن نقوی کو رنگ روڈ سدرن تھری پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ منصوبے کو مقررہ کردہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔کمشنر لاہور ڈویژن، چیئرمین لاہور رنگ روڈ اتھارٹی اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔