لاہور ہائیکورٹ

نگران حکومت کے اختیارات بارے درخواستوں پر سماعت منگل کو ہو گی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ نگران حکومت کے اختیارات بارے پی ٹی آئی رہنمائوں کی درخواستوں پر کل ( منگل) کو سماعت کرے گا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دئیے تھے کہ آئندہ سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو گی اور ہم جلد ازجلد کیس کی سماعت کر کے فیصلہ کریں گے۔