جوڈیشل الاؤنس 15

نو مئی مقدمات، پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں 3 اپریل تک توسیع

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کے جلائو گھیرا ئوکے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں 3 اپریل تک توسیع کردی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ (ن)کا سیکرٹریٹ جلانے سمیت 9مئی کے جلا ئوگھیرا ئوکے دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی جبکہ سابق وفاقی وزیر اسد عمر، علیمہ خانم ،عظمی خانم اور اعظم خان سواتی عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور وکلاء کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی ۔عدالت نے سماعت کے بعد ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں3اپریل تک توسیع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں