کارلوس الکاراز

نوواک جوکووچ کو شکست,اسپین کے کارلوس الکاراز نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

لندن (رپورٹنگ آن لائن )اسپین کے ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے ومبلڈن مینز سنگل کے فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹائٹل جیت لیا۔ومبلڈن لندن میں کھیلے گئے ومبلڈن مینز سنگل کے فائنل میں کارلوس الکاراز اپنے مدمقابل نوواک جوکووچ کو 6-2، 6-2، 7-6 (7-4) سے شکست دے کر ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔

کارلوس الکاراز مسلسل ومبلڈن، یو ایس اوپن 2022 اور گزشتہ ماہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ وہ یکے بعد دیگرے فرنچ اوپن اور وملبڈن کا ٹائٹل جیتنے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں جن کے پاس اب چار گرینڈ سلیم ٹرافیاں ہیں