نیویارک(رپورٹںگ آن لائن )نیو یارک کی ایک عدالت اسی ہفتے یہ فیصلہ کرنے والی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 26 نومبر کے عدالتی فیصلے کے تحت سزا پائیں گے یا سپریم کورٹ سے استثنا کے حق میں دیے گئے فیصلے کو آگے بڑھایا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پانچ نومبر کو دوسری بار امریکہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
وہ 20 جنوری سے اپنی یہ ذمہ داری سنبھالنے والے ہیں۔تاہم ان کے بارے میں نیویارک کی ایک عدالت کے جج جون مراکان نے اعلان کیا ہے کہ وہ منگل کو فیصلہ سنائیں گے۔ جبکہ صدر جوبائیڈن نے انہیں بدھ کے روز 13 نومبر کو نو منتخب صدر کو وائٹ ہاس میں ملاقات کی دعوت دی ہے۔