حفاظتی ٹیکے

نوزائیدہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کو آئندہ ماہ سے مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ

ایبٹ آباد(رپورٹنگ آن لائن) نوزائیدہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کو آئندہ ماہ سے مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، چار ماہ کے دوران پیدا ہونے والے بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی، عملہ کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں کو سرکاری ہسپتالوں میں حفاظتی ٹیکے اور دیگر ویکسین لگانے کی مہم عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھی جسے آئندہ ماہ سے مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ویکسی نیشن مہم کی بحالی کے بعد گذشتہ چند ماہ کے دوران حفاظتی ٹیکوں سے محروم بچوں تک رسائی کی جائے گی اور انہیں ٹی بی، خناق، تشنج، خسرہ، کالی کھانسی، پولیو، اسہال و نمونیہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے اور ویکسی نیشن کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں تمام عملہ کو طلب کر لیا گیا ہے۔