سپریم کورٹ 46

نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل سماعت 8اپریل کیلئے مقرر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل 8 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

عدالت عظمیٰ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ ظاہر جعفر کی نظر ثانی کی اپیل پر 8 اپریل کو سماعت کرے گا۔جسٹس صلاح الدین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی نور مقدم قتل کیس میں دائر نظر ثانی اپیل کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں