نور بخاری

نور بخاری نے کنگنا رناوت کو پاکستان مخالف ٹوئٹس کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ نور بخاری نے کنگنا رناوت کو پاکستان مخالف ٹوئٹس کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔کنگنا رناوت نے جن کا حال ہی میں ٹوئٹر اکائونٹ بحال ہوا ہے، انہوں نے ایک بار پھر سے بھارتی فلم انڈسٹری پر تنقید کرنا شروع کردی ہے۔بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت گزشتہ کچھ دنوں سے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے بارے میں ٹوئٹ کر رہی ہیں۔انہوں نے فلم پٹھان کے بارے میں کیے گئے کچھ ٹوئٹس میں فلم میں پاکستانی ایجنسیوں کی قدرے مہذب انداز میں تصویر کشی کرنے پر نفرت انگیز رویئے کا اظہار کیا ہے۔

جس پر سابق پاکستانی اداکارہ نور بخاری خاموش نہ رہیں اور انہوں کنگنا رناوت کے پاکستان کے بارے میں اس نفرت بھرے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بھارتی اداکارہ کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس کے سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے ان کی اداکاری پسند تھی لیکن جتنی نفرت یہ ہمارے ملک کیلئے دِکھا چکی ہیں اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ خاتون کتنی چھوٹی ذہنیت رکھتی ہیں۔