بالی ووڈ ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی نے اپنے متنازع گانے ’سرکے چنر تیری سرکے‘ پر ہونے والی تنقید کے بعد خاموشی توڑ دی۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت اور ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی تنازع کا شکار ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں فنکاروں کی آنے والی فلم کے ’ڈی: دی ڈیول‘ کا گانا ’سرکے چُنر تیری سرکے‘ یوٹیوب پر جاری کیا گیا، جس کے بعد اسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اداکارہ و ڈانسر نورا فتحی نے اپنے متنازع گانے سے متعلق جاری تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اس گانے کا فحش ہندی ورژن ان کی اجازت کے بغیر تیار کیا گیا۔
نورا فتحی نے انکشاف کیا کہ فلم ’ڈی: دی ڈیول‘ کے اس گانے میں سنجے دت کے ساتھ ان کی اے آئی سے تیار کردہ تصویر بھی بغیر اجازت استعمال کی گئی۔
یہ گانا سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنا، جہاں اس کے بول کو نامناسب اور فحش قرار دیا گیا۔








