نورا فتیحی

نورا فتیحی اداکارہ اور ڈانسر کیساتھ ڈائریکٹر بھی بن گئیں

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ کی سپر اسٹار ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی اب گانوں کی ڈائریکٹر بھی بن گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نورا فتیحی نے نئے گانے ”ڈرٹی لٹل سیکرٹ” میں ناصرف پرفارم کیا بلکہ اس پروجیکٹ کے لیے ہدایت کاری کے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گانے میں اداکارہ وڈانسر نے بحیثیت ڈائریکٹر ڈیبیو کیا، اور گانا ریلیز ہوتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہٹ ہوگیا۔ گانے میں نورا کو ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

گانے میں ہدایت کار کی حیثیت سے کام کرنے کے حوالے سے نورا فتیحی نے اپنا اچھا تجربہ شیئر کیا اور بتایا کہ بحیثیت آرٹسٹ ہمیشہ سے کچھ نیا کرنے کی بھوک میں رہتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے گانے میں اسکرین پلے کے حساب سے چیزیں ترتیب دیں جو پہلے سے میرے دماغ میں تھا۔