ہمایوں اخترخان 251

نواز شریف کے قومی اداروں کےخلاف بیانیے پراپنی جماعت میں آفٹر شاکس آرہے ہیں،ہمایوں اخترخان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماوسابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے قومی اداروں کے خلاف بیانیے پراپنی جماعت میں آفٹر شاکس آرہے ہیں اورلیگی اراکین اسمبلی کاپارٹی قائد کے موقف سے واضح اظہارلاتعلقی اس کامنہ بولتاثبوت ہے،نوازشریف کومستقبل میں پاکستانی سیاست میں اپنا کوئی کردارنظرنہیں آرہاجس کی وجہ سے ان کی بے چینی اوراضطراب بڑھ رہا ہے،مسلم لیگ(ن) نے معیشت پر کاسمیٹکس کالیپ کیا ہواتھاجس کاخمیازہ قوم کو بھگتنا پڑاہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوںاخترخان نے کہا کہ آج فوج کاسیاست میںکوئی کردارنہیں ہے لیکن نواز شریف زبردستی اسے گھسیٹ کر سیاست میں لا رہے ہیں ۔حکومت اورتمام قومی ادرے ملک و قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے ایک پیج پر ہیں اوریہی مسلم لیگ(ن ) کوہضم نہیں ہورہا۔

انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے اداروںکےخلاف جوبیانیہ اپنایا ہے اسے عوام توکیااپنی جماعت میں بھی پذیرائی نہیںمل سکی ،آج ان کے اراکین اسمبلی بر ملا کہہ رہے ہیں ہم اس موقف سے اظہار لاتعلقی کرتے اور آنے والے دنوں میں واضح اعلان کرنے والوںکی تعدادمیںمزید اضافہ ہوگا۔

ہمایوں اخترخان نے کہا کہ پیپلزپارٹی صرف زبانی کلامی پی ڈی ایم کی تحریک میں شامل ہو گی جبکہ مسلم لیگ(ن) میں بھی اکثریت سنجیدہ نہیںہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑ جیسے چیلنجز کے باوجود وزیراعظم عمران خان ملک کو درست سمت میں گامزن کیا ہے اور تمام عالمی ادارے حکومت کی کاوشوں کے معترف ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں