نواز شریف 160

نواز شریف کے خصوصی طیارے کوپاکستان آنے کیلئے این او سی مل گیا

لندن(رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے خصوصی طیارے کو پاکستان آنے کیلئے این او سی جاری کردیا،ذرائع کے مطابق نواز شریف خلیجی ائیر لائن کے طیارے بوئنگ سیون تھری ایٹ کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے،نواز شریف کے خصوصی طیارے نے سی اے اے سے 21اکتوبر کو دن ساڑھے 12بجے لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی،

سی اے اے نے خلیجی ائیرلائن کی خصوصی پرواز نمبر 4525کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے، نواز شریف کا خصوصی طیارہ دن ڈھائی بجے اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگا، طیارہ دن 3 بج کر 20منٹ پر لاہور پہنچے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں