نواز شریف 20

نواز شریف لندن چلے گئے، 5روز قیام اور طبی معائنے کا امکان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف لندن کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں وہ 5روز قیام کریں گے اور اپنا مکمل طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنی رہائش گاہ جاتی امراء سے لندن کے لیے روانہ ہوئے۔

نواز شریف قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 629کے ذریعے دوحہ کے راستے لندن روانہ ہوئے۔ سابق وزیر اعظم کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حسن نواز شریف، معالج ڈاکٹر محمد عدنان خان اور عابد اللہ جان بھی موجود ہیں۔دورے کے دوران وہ طبی معائنے کے علاوہ دیگر ملاقاتیں بھی کرسکتے ہیں۔قبل ازیں نواز شریف 15نومبر 2025ء کو علاج اور طبی معائنے کی غرض سے لندن روانہ ہوئے تھے اور 19نومبر 2025ء کو وطن واپس پہنچے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں